افسوس کرنے سے بہتر ہے کام شروع کریں

میرے ایک دوست نے مجھے 2010 میں گوگل پے کام کرنے کو کہا جو کہ آن لائن کام ہی تھا اور یہ وہی کام تھا جو میں نے 2020 میں کرنا شروع کیا۔

اب افسوس کہ 2010 میں کر لیتا؟

میرے ایک دوست نے 2016 میں مجھے بٹ کوئن کا کہا کہ کام کی چیز ہے، خرید لے۔ اب افسوس کہ خرید لیتا؟

لیکن مجھے افسوس نہیں ہے کیونکہ اس وقت میرے حالات نے مجھے جکڑ رکھا تھا۔

لیکن میں نے کبھی ان چیزوں کو بھلایا نہیں۔ جس دوست نے گوگل SEO کا 2010 میں کہا تھا وہ خود بھول گیا ہے، لیکن مجھے یاد ہے۔ 9 سال بینک میں نوکری کے باوجود میری مسلسل کوشش تھی کہ میں آن لائن کی فیلڈ میں آ جاؤں۔

میں نے 2002 میں کمپیوٹر سیکھنا شروع کیا تھا اور 2014 سے اپ ورک اور فائیور پے پروفائل بنا کر لگا رہا۔ 2020 میں جا کر کچھ کام بنا۔

اب اس کو آپ 6 سال سمجھیں یا 18 سال، بات صرف اتنی ہے کہ راتوں رات صرف لاٹری لگتی ہے۔

کام میں کامیابی کے لیے زندگی گزر جاتی ہے، اس لیے افسوس کرنے سے بہتر ہے کام کرنا شروع کریں۔


Read this post in English →